پنڈی ٹیسٹ کا پانچواں روز: سری لنکا کے خلاف پاکستان کو 79 رنز کی برتری
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے آخری دن کا آغاز ہوچکا ہے اور وکٹ پر بابر اعظم 22 جبکہ سعود شکیل 5 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں 434 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے 446 رنز بناتے ہوئے 12 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، کھیلی کے چوتھے روز طیب عارف 11 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوئے جبکہ اذان اویس 22 اور محمد طحہٰ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے پہلے اننگز میں کپتان کوشل مینڈس نے 119 رنز اسکور کئے جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا 167 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
علم میں رہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پیش کرنے والے ثاقب خان نے 7 سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے شہ سرخیوں میں جگہ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments