پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان اکرم کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت میں پیش ہوئے اور نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لئے جانے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عثمان اکرم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد درخواست میں کی گئی استدعا سے باہر نہیں جایا جا سکتا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان اکرم کی اہلیہ کلثوم عثمان اکرم نے اپنے شوہر کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments