پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سیکٹر میں صارفین کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق انعامی سکیم کے تحت صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر بذریعہ کیو آر کوڈ سہولت اور انعامات بھی ملیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ بذریعہ کیو آر کوڈ ادائیگیوں سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...