ہاکی کی بحالی کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کا چیمپئن رہا ہے، ہاکی ہماری پہچان رہی ہے، وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ ہاکی کو خصوصی توجہ دی جائے اور دنیائے ہاکی میں پاکستان اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے۔

رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ان کی وزارت کے ماتحت آتا ہے، ہم نے اپنی نوجوانی میں ہاکی کا عروج دیکھا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے ہاکی کا کوئی بڑا ایونٹ نہیں دیکھا، اب پاکستان ہاکی کے حوالے سے مایوس کن کارکردگی کی خبریں ہی آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہاکی کی بحالی کی ہدایت کی ہے، اس لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے، ہاکی فیڈریشن بحالی کے لیے پروگرام تشکیل دے گی، حکومت اسے مکمل سپورٹ کرے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہونے والا معاہدہ بھی ہاکی کی بحالی کے لیے خوش آئند اقدام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...