میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع

کراچی: (دنیا نیوز) میررضا کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، جس میں میر رضا کے شراکت دار احمد بھاردے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق احمد بھاردے سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں متعدد مرتبہ طلب کرکے کئی کئی گھنٹے تفتیش کی جا چکی ہے۔ احمد بھاردے اس وقت تیموریہ تھانے میں موجود ہیں اور انہیں آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی احمد بھاردے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی۔ دورانِ تفتیش شواہد سامنے آنے کی صورت میں انہیں باقاعدہ حراست میں لیا جاسکتا ہے، جس کے بعد عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے میر رضا کیس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...