سونے کی قیمت میں فی تولہ 4900 روپے کمی، چاندی بھی سستی
کراچی:(دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 201 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 891 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
علاوہ ازیں مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 111 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 467 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments