پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق ناردرن بائی پاس پشاور کے پیکیج ون کا تعمیراتی کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا، منصوبے کی تکمیل کی مقررہ تاریخ 31 جنوری2027 ہے، چارسدہ روڈ فلائی اوور پر27 فیصد، پیکیج ٹو پر81 فیصد، پیکیج تھری اے پر93 فیصد جبکہ پیکیج تھری بی پر79 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

چارسدہ روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پیکیج ٹو میں چارسدہ روڈ سے پشاور کینال ملزئی تک تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع نے کہا کہ پیکیج تھری بی میں ناصر باغ سے تختہ بیگ تک سڑک کی تعمیر کے ساتھ سات سپین والے زیرتعمیر پل پربھی کام تیزی سے جاری ہے، سات سپین والے پل کے گِرڈرزکی کاسٹنگ مکمل جبکہ سٹریسنگ کا کام جاری ہے، آئندہ ہفتے گِرڈرزنصب کرنے کا کام شروع ہوگا۔

وفاق اور خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں کو صوبے کے عوام بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...