امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش کی ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے نزدیک محسن رضائی کسی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اہم شخصیت ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس حکام کا خیال ہے کہ محسن رضائی سپریم لیڈر کے زیادہ نزدیک ہیں، ممکنہ ملاقات استنبول یا دوحہ میں ہو سکتی ہے، وینس نے گزشتہ ہفتے محسن رضائی کو خط بھیجا تھا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خط میں دونوں ممالک کے قومی مفادات کو مذاکرات کی بنیاد بنانے پر زور دیا گیا، خط میں واضح کیا گیا کہ امریکا کی بنیادی ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران جوہری پروگرام روکے تو بدلے میں معاشی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی، قطر بھی مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور ایرانی قیادت سے رابطے میں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments