معروف گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی چوری، وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا
کراچی: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے معروف گلوکارہ و آرٹسٹ حمیرہ چنا کی گاڑی بہادرآباد چار مینار سے چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ اے وی سی سی تمام تکنیکی پہلوؤں کو بروئے کار لاتے ہوئے گاڑی چوروں کو ٹریس کرے۔
ایس ایس پی کے مطابق گاڑی چوری ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔
ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ فنکار اور آرٹسٹ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حمیرہ چنا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہیں احساس ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments