شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران پھر ڈٹ گیا
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف مصطفیٰ ایزدی نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی قوم جنگ کے فن سے خوب واقف ہے۔
ڈپٹی چیف مصطفیٰ ایزدی نے کہا کہ مسلح افواج ایران کی خودمختاری کا مضبوطی سے دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے میزائلوں، فضائی دفاعی نظام اور ڈرون کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments