آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی اور اسے شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے سے گزر رہا تھا جب وہ اس بارودی سرنگ کی زد میں آیا۔

ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آبنائے ہرمز ان تمام خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے لئے مکمل بند ہے جو امریکی صدر کے جھوٹے دعوؤں سے پرُامید ہو کر بغیر کسی باہمی ہم آہنگی کے ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقوں سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی بحریہ نے بتایا تھا کہ تین دیگر ٹینکرز، جنہوں نے اپنے ریڈار اور نیویگیشن سسٹمز بند کر رکھے تھے اور جو آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...