سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا، فضائی دفاعی نظام نے میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجر الیمن کامیابی سے جاری ہے۔

یمنی فوجی ترجمان ماجد النزیلی نے کہا 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا کے خلاف 749 ٹارگٹڈ حملے کئے، حوثی ملیشیا کے 239 جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔

حوثی ملیشیا کی 117 گاڑیاں اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی تباہ کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...