پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا انعقاد

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی صدارت میں انعقاد کیا گیا۔

سیزن 12 کے نمائندگان نے آپریشنز ورکشاپ میں شرکت کی جس میں پی ایس ایل کے فریم ورک کو حتمی شکل دی گئی اور تمام فرنچائزز نے پیش کیے جانے والے ریٹینشنز قوانین، پلیئر آکشن کی شرائط اور ٹیموں کے سکواڈز سائز پر مکمل اتفاق کیا۔

پی سی بی کے مطابق ریٹینشنز کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کر دی گئی ریٹینشنز کی تاریخ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقامی کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کر کے فرنچائزز کا اعتماد جیت سکتے ہیں۔

تمام فرنچائزز نے پلیئر آکشن کے قوانین کا جائزہ لیا اور متفقہ طور پر منظور کیا، ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 07 کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے مگر مکمل 07 کھلاڑی ریٹین کرنے کا آپشن استعمال کرنے والی فرنچائز کو پچھلے آکشن کا اپنا سب سے مہنگا کھلاڑی لازمی ریلیز کرنا ہوگا۔

ہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ پاکستانی روپے یا تقریبا ایک اعشاریہ چھ ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

اگر کوئی فرنچائز کسی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرتی ہے یا گزشتہ سیزن کی ’ڈائریکٹ سائننگ‘ کو برقرار رکھتی ہے یا یہ دونوں کام کرتی ہے تو اس کی سیلری کیپ بڑھ کر 50.5 کروڑ پاکستانی روپے ہو جائے گی۔

پلیئر آکشن میں ہر فرنچائز کو کم از کم ساڑھے 36 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کرنا لازمی ہوں گے ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 نومبر تک جاری رہے گا۔

ہر فرنچائز ڈائریکٹ سائننگ میں صرف وہی غیر ملکی کھلاڑی سائن کر سکتی ہے جنہوں نے پچھلے دو پی ایس ایل سیزنز میں شرکت نہ کی ہو۔

سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ آج کا دن نہ صرف اس لیے اہم تھا کہ کن چیزوں پر اتفاق ہوا بلکہ اس لیے بھی اہم رہا کہ یہ اتفاق رائے کس انداز میں قائم ہوا۔ تمام فرنچائزز نے ورکشاپ میں مکمل کھلے دل کا مظاہرہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...