ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

پشاور: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کیساتھ خصوصی نشست کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر مختلف جامعات کے طلبہ کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر شریک طلبہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کو روایتی پختون پگڑی اور چادر بھی پہنائی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے ساتھ ملکی سکیورٹی صورتحال اورعلاقائی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ خصوصی سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیئے۔

طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے اورسکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کلیدی کردارادا کر رہی ہے، اس نشست میں ہمیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور پراپیگنڈا وارفیئر کے اصل حقائق سے آگاہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...