اسلام آباد میں تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف بلا امتیاز آپریشن

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا گیا۔

ایکسپریس وے کی گرین بیلٹ پر قائم کھنہ پولیس سٹیشن کی عمارت مسمار کر دی گئی، وزیر داخلہ نے آپریشن کی نگرانی کی، محسن نقوی نے کہا تھانے کیلئے نئی قانونی جگہ مختص کر دی گئی ہے، اراضی پر کسی بھی سرکاری و نجی ادارے یا فرد کو قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کے قبضہ سے بھی اراضی کو واگزار کرایا جا رہا ہے، کچھ عرصہ قبل ایف فائیو میں ایف سی کیمپ آفس کو بھی مسمار کیا گیا، اسلام آباد کے تمام تھانے اپ گریڈ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...