ناکہ بندی اور پابندیوں نے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، امریکی محکمہ خزانہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ناکہ بندی اور پابندیوں نے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی کرنسی اگست سے اب تک تقریباً 25 فیصد قدر کھو چکی ہے، ایرانی ریال کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے، امریکی پابندیوں کے باعث ایران تیل برادر جہازوں پر تیل لادنے میں بھی ناکام رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments