جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس، ایران سے مذاکرات پر بیشتر ممالک متفق

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی شہر اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے، جہاں عالمی معاشی صورتحال، علاقائی کشیدگی اور عالمی تجارت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جی 20 کے بیشتر ممالک ایران سے مذاکرات کے خواہاں ہیں اور تمام ممالک ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر متفق ہیں۔ انہوں نے یمن میں حوثیوں کے حملے رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی معاشی خطرات سے نمٹنے کے لیے جی 20 ممالک کا مشترکہ تعاون ضروری ہے۔ عالمی توانائی، خوراک، سپلائی چین اور تجارت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بحری راستوں کی آزادی اور عالمی تجارت کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...