رہبرِ انقلاب کی مضبوط قیادت دشمن کی شکست کا سبب بنے گی، محسن رضائی
تہران: (دنیا نیوز) سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل محسن رضائی نے کہا ہے کہ رہبرِ انقلاب کی مضبوط قیادت دشمن کی شکست کا سبب بنے گی۔
ایکس پر اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ رہبرِ اعلیٰ کی قیادت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کوششیں قابلِ فخر ہیں۔ ثقافتی، عسکری، سیاسی، معاشی اور سماجی امور پر رہبرِ اعلیٰ کی گہری نظر ہے۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ حالیہ ملاقات میں سپریم لیڈر کی امامت میں نماز ادا کرنے کی روح پرور مٹھاس انہیں ہمیشہ یاد رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments