سکیورٹی خدشات، سعودی عرب میں امریکی مشن نے نیا الرٹ جاری کر دیا

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں موجود امریکی مشن نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیا الرٹ جاری کر دیا جس میں 23 اکتوبر سے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی مشن کے مطابق غیر ہنگامی امریکی سرکاری اہلکاروں، اہلخانہ کی سعودی عرب سے روانگی کا حکم دیا گیا ہے، حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حوثیوں نے سعودی عرب میں شہری ہوائی اڈوں اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

جاری الرٹ میں کہا گیا کہ حوثیوں کے حملوں میں شہری جانی نقصان اور فضائی سفر میں شدید خلل پیدا ہوا، سعودی عرب میں جاری کشیدگی فوری طور پر دیگر علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کیلئے امریکی سرکاری ملازمین کیلئے سعودی ہوائی اڈوں کے استعمال پر خصوصی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

امریکی مشن کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہوائی اڈوں پر مزید حملوں کا خدشہ ہے، ایسے میں فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور سفری مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، امریکی شہری سعودی عرب کے ہوائی اڈے استعمال کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...