حوثی ملیشیا کا مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

ریاض: (دنیا نیوز) حوثی ملیشیا کا مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان سعودی فوجی اتحاد ترکی المالکی کے مطابق دفاعی نظام نے بروقت نشاندہی کرکے ڈرون تباہ کر دیا، ریاض اور جنوبی علاقے کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے، ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا، حوثی ملیشیا کیخلاف آپریشن فجرالیمن جاری ہے۔

ترجمان یمنی فوج ماجد النزیلی کے مطابق حوثی ملیشیا کے خلاف مزید 982 حملے کئے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فیلڈ کمانڈرز کو ہدف بنایا گیا، حوثی ملیشیا کی اسنائپر پوزیشنز اور سپلائی لائنز پر بھی حملے کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حملوں میں حوثی ملیشیا کے 324 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، حوثی ملیشیا کی 108 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...