مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید خراب، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی

لندن: (ویب ڈیسک) ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے خدشے کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہوگئے، جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 2.5 فیصد اضافے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تیل بردار جہازوں پر حملوں اور ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے حملوں کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی رسد متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 104 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی بینک نے رواں ہفتے خبردار کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...