بھارت میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں اقلیتوں اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں و تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انتہا پسند مودی کے اقتدار میں بھارتی مسلم اقلیت کے خلاف امتیازی اور پرتشدد ہجومی کارروائیوں میں شدت برقرار ہے۔

بھارتی جریدے کلیرین انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا عناصر کا مسجد پر حملہ، نمازیوں پر تشدد اور املاک میں توڑ پھوڑ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسجد کے امام کو ہراساں کرنے کے ساتھ مسجد کو بم سے اڑانے اور نمازیوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے سیاست ڈیلی میں شائع مضمون کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی انتہا پسند بجرنگ دل کارکنوں نے مسلمان تاجروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مذہبی تعصب کے باعث شدید زخمی مسلمان تاجروں کو اسپتال میں بستر کے بجائے فرش پر لٹایا گیا۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق مودی کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں کی دیدہ دلیری کے باعث بھارت میں اقلیتیں مسلسل خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...