جیکب آباد میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد قتل، 2 زخمی

جیکب آباد: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے خواتین سمیت 4 افراد قتل جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

جیکب آباد کے علاقے تھانہ میراں پور کی حدود میں ڈاھانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان خونیں تصادم ہوا جس میں دنوں اطراف کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت مزید 3 افراد  موقع پر ہی دم توڑگئے۔

دوسری جانب  ایک شخص ہسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد واقعے میں قتل ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں علی حسن، اقبال، رضیہ اور لطیفاں خاتون شامل ہیں، جب کہ تصادم میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں 

دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور زخمیوں کا علاج ومعالجہ بھی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...