بلوچستان: متعدد خاندانوں کا دہشتگردی میں ملوث اہلخانہ سے اعلانِ لاتعلقی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد خاندانوں نے دہشت گردی میں ملوث اپنے بیٹوں اور بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے شدید نفرت کا اظہار کیا ہے۔
کوئٹہ میں جہانزیب، نور زیب، انور، مجیب، قاسم اور عبیداللہ کے اہلخانہ نے ان سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا، مستونگ سے تعلق رکھنے والے یونس شاہوانی کے خاندان نے بھی اس کے کسی عمل سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
کچھی میں عنایت اللہ، عبدالنافع، طائب اور یاسر کے اہلخانہ نے بھی ان سے لاتعلقی اختیار کر لی۔
خاندانوں کا کہنا تھا کہ لاپتا ہونے کے بعد دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے ان کا کوئی تعلق نہیں، اگر ان کے بیٹے دہشت گردوں کے ایجنڈے پر کام کرتے پائے گئے تو وہ بھی ان سے کوئی تعلق نہیں رکھیں گے۔
اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 108 سے زائد خاندان اپنے دہشت گرد بیٹوں اور بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments