فائنل میچوں میں کامیابی کی وجہ کریز پر خود کو وقت دینا سمجھتا ہوں: فخر زمان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی بیٹر فخر زمان نے کہا کہ فائنل میچوں میں اپنی کامیابی کی وجہ کریز پر خود کو وقت دینا سمجھتا ہوں۔

پاکستانی بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے فائنل میں دباؤ زیادہ ہوتا ہے، اس لئے صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرنا ضروری ہے، ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد اپنی بیٹنگ کے انداز میں تبدیلی کی۔

فخر زمان نے کہا کہ سعد بیگ کی مثبت اور جارحانہ بیٹنگ سے مجھ پر دباؤ کم ہوا، خوشی ہے نوجوان کھلاڑیوں نے صرف اچھی کارکردگی نہیں دکھائی بلکہ ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی بیٹر کا مزید کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا کھلاڑیوں پر اعتماد بہت اہمیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...