ایتھوپیا سے سوڈان کے شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حملے، متعدد افراد جاں بحق
خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان نے ایتھوپیا پر اپنی سرزمین سے حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
سوڈانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایتھوپیا نے شہری مقامات اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملوں کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہوئے، حملوں سے سوڈانی شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی متاثر ہوئی۔
سوڈانی حکومت نے ایتھوپیا کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج کرادی، سوڈان نے افریقی یونین میں بھی ایتھوپیا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایتھوپیا کے امہارا ریجن میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے ایک کیمپ پر ڈرون حملے میں کم از کم 16 شہری ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ جنوبی وولو کے علاقے میں واقع المعروف ترک کیمپ پر ہوا، جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ 29 اکتوبر کو تقریباً دوپہر کے وقت ہوا اور کیمپ کو متعدد مرتبہ ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون نے تقریباً 15 منٹ کے وقفے سے کم از کم 5 مرتبہ حملہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments