آبنائے ہرمز میں بحری جہاز کو نامعلوم چیز سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع

تہران: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز میں بحری جہاز کو نامعلوم چیز سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق تجارتی جہاز کے کپتان نے ہنگامی پیغام کے ذریعے اطلاع دی کہ آبنائے ہرمز میں ایک اور بحری جہاز نامعلوم چیز کا نشانہ بنا ہے۔

فروری میں مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز اور خلیج میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کے لئے ایرانی اجازت لازمی قرار دینے کا مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...