ماسکو میوزیم پر ممکنہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا کم عمر شہری گرفتار

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی سکیورٹی ادارے ایف ایس بی نے امریکی حکام کی فراہم کردہ خفیہ اطلاع پر ماسکو کے بڑے میوزیم پر ممکنہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے کم عمر روسی شہری کو گرفتار کر لیا۔

ایف ایس بی کے مطابق امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لیا گیا، روسی ادارے نے اس تعاون پر امریکی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یہ کارروائی امریکی سفارت خانے کی جانب سے ماسکو کے میوزیم میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے ممکنہ خطرے سے متعلق سکیورٹی الرٹ جاری کئے جانے کے ایک روز بعد سامنے آئی۔

واقعہ کے پیش نظر میوزیم میں متعدد تقریبات منسوخ اور سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے تھے، ملزم نے ٹک ٹاک پر اپنی ایسی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ فوجی طرز کے لباس اور خودکار ہتھیار سے مشابہ ایک چیز کے ساتھ نظر آ رہا تھا۔

اس نے میوزیم کی تصاویر بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اسے حملے کے لئے جگہ مل گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...