اسرائیل کی جنوبی لبنان کے پہاڑی اور وادیوں پر مشتمل علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے پہاڑی اور وادیوں پر مشتمل علاقوں میں سڑکیں تعمیر کر رہی ہے تاکہ مقبوضہ لبنانی علاقوں میں قائم اپنی فوجی چوکیوں کو آپس میں ملایا جا سکے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کا کام جنوبی لبنان کے مغربی اور وسطی سیکٹرز میں جاری ہے، جبکہ بعض علاقوں میں عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو مسمار کرنے کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

یہ پیش رفت گزشتہ ماہ امریکا کی میزبانی میں فلوریڈا میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے فوجی اور تکنیکی مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔

مذاکرات کسی باضابطہ پیش رفت یا مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم ہوئے تھے، تاہم اطلاعات کے مطابق دونوں فریق اختلافات کے باوجود بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہوئے ہیں۔

اختلافات میں لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا معاملہ شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...