بھارت میں راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا جمہوریت بچاؤ مارچ
نیو دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے جمہوریت بچاؤ مارچ کیا۔
انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف نیو دہلی میں اپوزیشن کی بڑی ریلی نکالی گئی، ہزاروں افراد نے شرکت کی، انڈیا اتحاد کی چلو دہلی میگا ریلی رام لیلا میدان پہنچ گئی، اپوزیشن کا ووٹر فہرستوں میں متنازعہ تبدیلیوں پر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
راہول گاندھی نے کہا گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹا کر جیل بھیجیں گے، گیانیش کمار کے استعفے کے بعد مودی اور امیت شاہ کا احتساب کریں گے، ووٹ چوری میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments