عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی

لندن: (ویب ڈیسک) ایران جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کے تیسرے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 51 سینٹ کمی کے بعد 111 ڈالرز 92 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جو 1.33 فیصد کمی ہے۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 1 ڈالر 78 سینٹ کمی کے بعد 102 ڈالرز 34 سینٹ فی بیرل پر آ گئی، جس میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایرانی اور قطری حکام کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مسلسل تیسرے روز بھی مذاکرات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...