یوکرین کا ڈرون حملہ: روس کی ریٹیل کمپنی اوزون کے لاجسٹکس مرکز میں آگ بھڑک اٹھی
ماسکو: (دنیا نیوز) یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں روس کے جنوبی علاقے اڈیگےسک میں آن لائن ریٹیل کمپنی اوزون کا لاجسٹکس مرکز آگ کی لپیٹ میں آگیا، یہ حملہ اوزون کے اسی مرکز پر دوسری مرتبہ کیا گیا ہے۔
یوکرین جولائی سے اب تک روسی کمپنی اوزون اور اس کی حریف کمپنی وائلڈ بیریز کے متعدد بڑے گوداموں کو نشانہ بنا چکا ہے، انتظامیہ کے مطابق حملے کے وقت مرکز میں موجود تمام ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کمپنی نے متاثرہ مرکز سے فروخت کنندگان کی اشیا کی وصولی عارضی طور پر روک دی ہے جبکہ وہ آرڈرز منسوخ کیے جائیں گے جن کی ترسیل دیگر مراکز سے ممکن نہیں ہوگی۔
کمپنی نے گزشتہ ہفتے جاری مالیاتی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اس کی 11 تنصیبات پر ڈرون حملوں کے باعث 367 ملین ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments