عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکی عوام ان سے تنگ پڑ گئے تو وہ اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جائیں گے، اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد ہے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے 4 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد بند کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد کی بندش کے اعلان پر اسرائیلی اپوزیشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا اور وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرلی، جبکہ ری پبلکنز کو متعدد نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 7 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں، جبکہ ری پبلکن اکثریتی ریاستوں الاسکا اور مسیسیپی کی دو نشستوں پر نتائج کا انتظار تھا۔
ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد انہیں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں قانون سازی، حکومتی اخراجات اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی نگرانی کے حوالے سے اہم اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments