امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب

مشی گن: (دنیا نیوز) امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب ہوگئیں۔

الہان عمر نے ریاست منی سوٹا سے کامیابی حاصل کر کے ایوان نمائندگان میں نشست برقرار رکھی، فلسطینی نژاد پہلی امریکی کانگریس ویمن راشدہ طلیب نے ریاست مشی گن سے کامیابی حاصل کی۔

راشدہ طلیب پانچویں مدت کیلئے رکن ایوان نمائندگان منتخب ہوئیں، نیو جرسی سے ایوان نمائندگان کیلئے مسلم امیدوار آدم حماوی منتخب ہوئے، ریاست کنساس میں 94 سال بعد ڈیموکریٹ امیدوار سینیٹر بن گیا۔

کنساس سے ایڈم ہملٹن نے سینیٹر منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی، تیس سال سینیٹر رہنے والی ریپبلکن امیدوار سوزن کولنز کے کیریئر کا بھی اختتام، ڈیموکریٹ امیدوار ٹرائے جیکسن نے شکست دی، سوزن کولنز پہلی بار 1996ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...