ورلڈ کلچر فیسٹیول: امریکی موسیقاروں کی میوزک اور پولش آرٹسٹ کی فائن آرٹس ورکشاپ

کراچی: (دنیا نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تیسرا ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 زور و شور سے جاری ہے۔

فیسٹیول کے نویں روز امریکا کے معروف موسیقار رضوان جگانی اور پیانسٹ سولٹو کی میوزک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں موسیقی کے طلباء اور فنکاروں نے بھرپور شرکت کی، امریکی فنکاروں نے چیمبر میوزک میں ہم آہنگی اور توازن کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جبکہ شاندار پرفارمنس بھی پیش کی۔

شرکاء نے امریکی فنکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا، ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

فیسٹیول کے نویں روز لابی ایریا میں فائن آرٹس ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا، پولینڈ سے تعلق رکھنے والی معروف آرٹسٹ نے شرکاء اور طلباء کو فائن آرٹس کی مختلف تکنیک سکھائیں، پولش آرٹسٹ نے رنگوں اور کاغذ کے ذریعے امن اور سکون کا پیغام دینے کی تربیت بھی دی۔

صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام دینا سب سے بہترین ذریعہ ہے، ہم رنگ، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں، لوگوں کو امن کی ضرورت ہے۔

ورکشاپ میں آرٹس کونسل کے طلباء اور نوجوان فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عملی مشقیں بھی کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...