بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی جبکہ دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔
.jpg)
چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی جبکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments