پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نادرا آفس کی پارکنگ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فہد کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس نے مقتول کی نعش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments