پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور تاجکستان کی افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشق دوستی سوئم اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد ہوئی، پاک تاجک مشترکہ مشق دوستی سوئم کا آغاز 26 اکتوبر کو ہوا تھا۔

بیان میں بتایا گیا کہ مشترکہ مشق میں انسدادِ دہشتگردی کے تجربات اور بہترین عملی طریقۂ کار کا تبادلہ کیا گیا، مشق کے دوران آپریشنل ڈرلز، طریقہ کار اور جنگی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔

پاک تاجک افواج نے باہمی تربیت، تجربات کے تبادلے کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی کی صلاحیتیں نکھاریں، دوستی سوئم مشق پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور تاجکستان نے دفاعی تعلقات اور دوطرفہ فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...