پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کے درمیان ملاقات میں لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی، ویکسین کی مقامی تیاری اور تکنیکی تربیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مجوزہ پروگرام کے تحت 100 پاکستانی افراد کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے جس کے پہلے مرحلے میں 30 افراد کو تربیت کے لئے ترکیہ بھیجا جائے گا۔
ترکیہ کی تکنیکی معاونت سے پاکستان میں منہ کھر بیماری سے بچاؤ کی ویکسین تیار کی جائے گی، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور جانوروں کی بہتر صحت کے اقدامات سے بیماری سے پاک زونز کے قیام اور گوشت کی برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments