خیبر پختونخوا کا تشخص صرف دہشتگردی اور انتہا پسندی تک محدود نہیں: فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا تشخص صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی تک محدود نہیں، صوبے کا نرم اور مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔

پاکستان ٹورزم فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی خاندانوں کو تفریحی تقریبات اور مثبت سرگرمیوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں بھی مثبت اور تفریحی سرگرمیاں ہوتی ہیں، صوبے کے نوجوان اور خاندان محفوظ ماحول میں تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، امن، مضبوط اور ترقی کرتے خیبر پختونخوا کا سفر شروع کر دیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے پاکستان ٹورزم فیسٹیول کی ٹیم کو خیبر پختونخوا میں تقریبات کے انعقاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...