جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جو شہر ملک کو پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیا جائے اور پاکستان کے دل کراچی پر بھی کوئی کرم نوازی کی جائے۔

ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا تعلق جاگیردارانہ نظام سے نہیں، ہم موروثی سیاست کی پیداوار نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارا کام کاروبار کرنا ہے بلکہ ہمارا کام سیاست کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کو تجارت نہیں بلکہ خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، پاکستان میں حکمران ایک مخصوص طبقے کا نام ہے اور ہمارا اس طبقے سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا مقابلہ ایسی سوچ سے ہے جو تعلیم کی مخالف ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ بجلی غریبوں کے گھروں سے نکل کر امیروں کے گھروں میں جاتی ہے، جبکہ کے الیکٹرک کی بجلی غریبوں کے گھروں تک نہیں پہنچ پاتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...