فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی 292 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب کے دیگر متعدد شہروں میں بھی فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا۔

ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ 685 اور ڈیرہ غازی خان میں 611 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ جھنگ میں 498، ملتان میں 382، سرگودھا میں 363، فیصل آباد میں 323، گوجرانوالہ میں 296 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی موجودہ سطح صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے، شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، کھلی فضا میں ورزش محدود رکھنے اور باہر نکلتے وقت حفاظتی ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور شہر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...