اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ

راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے دونوں کا طبی معائنہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عارف کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم شام گئے اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں جیل ہسپتال کے طبی عملے نے ٹیم کی معاونت کی، میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، جسمانی درجہ حرارت اور نبض چیک کی جبکہ ان کا ظاہری طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی سے صحت سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے، ان کے زیر استعمال ادویات کا جائزہ لیا اور ضروری طبی ہدایات دیں۔

مزید برآں میڈیکل ٹیم نے بشریٰ بی بی کا بھی طبی معائنہ کیا، جس کے بعد ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...