اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر نیتن یاہو ایک بار پھر مذہب کارڈ کھیلنے لگے

تل ابیب: (دنیا نیوز) اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر نیتن یاہو نے ایک بار پھر مذہب کارڈ کھیلنا شروع کر دیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عرب اور اسلام پسند جماعتوں کی حمایت سے نئی حکومت قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ کوششیں ملکی سلامتی اور اسرائیل کے یہودی تشخص کیلئے خطرہ ہیں، نئی حکومت اسرائیل کا وجود خطرے میں ڈال دے گی۔

انہوں نے کہا کہ عرب جماعتوں کی حمایت سے بننے والی حکومت دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکے گی، تمام صیہونی اور قومی جماعتوں کو ملکر حکومت قائم کرنی چاہئے۔

آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کے بیان کو سیاسی پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو نئے رہنما اور قومی حکومت کی ضرورت ہے، ملک مزید سیاسی تعطل یا بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سازی کے عمل میں تاخیر اسرائیل کے مفاد میں نہیں، عندیہ دیا میری قیادت میں حکومت سازی پر اتفاق ہو جائے تو نیتن یاہو بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اتحادکی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو تاریخ مثبت اندازمیں یاد نہیں رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...