مشرق وسطیٰ کی صورتحال: چین کے خصوصی ایلچی کی تہران آمد، اعلیٰ قیادت سے ملاقات
تہران: (دنیا نیوز) مشرق وسطی کیلئے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون کی تہران آمد ہوئی۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری اور نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی سے ملاقات ہوئی، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کے خصوصی ایلچی نے کہا مشرق وسطیٰ میں جنگوں اور تنازعات کا دورانیہ طویل ہو گیا، جنگوں کا دائرہ دیگر علاقوں تک پھیل چکا، طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں کئے جا سکتے۔
واضح رہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی خصوصی ایلچی عمان اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments