تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ اچانک منہدم

ہری پور: (دنیا نیوز) تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ اچانک منہدم ہوگیا، حادثے میں ایک مزدور زخمی ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر وسیم احمد نے کہا کہ ٹنل کا حصہ گرنے کے بعد پانچویں توسیعی منصوبے پر کام فوری طور پر بند کردیا گیا، واقعہ کے بعد منصوبے کے مقام پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، حفاظتی اقدامات شروع ہو گئے۔

واپڈا کی جانب سے بتایا گیا کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے پر کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گر گیا، چٹان کا کمزور حصہ گرنے سے پانی ان ٹیک پٹ سے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ تمام ورکرز کو فوری طور پر بحفاظت نکال لیا گیا ہے، ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکالا جاچکا ہے، زیر تعمیر پاور ہاؤس سے بھی پانی نکالنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت زیریں جانب واقع ورک سائٹس پر مزید پانی داخل نہیں ہورہا، واپڈا کے سینئر آفیسرز، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، تربیلا کی ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے کی زیر گدش اطلاعات غلط ہیں۔

واپڈا کی جانب سے بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی مین ٹنل، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا، تمام ورکرز محفوظ ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...