بنوں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
بنوں: (دنیا نیوز) بنوں کے علاقے جھنڈوخیل میں دیرینہ دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور ایک چچا زاد شامل ہے، فائرنگ جائیداد کے تنازع پر ہوئی، زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments