اسرائیل امریکا کو ایران کیساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا: باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے ساتھ طویل جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے آئندہ امریکی انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں قالیباف نے کہا کہ اگر واشنگٹن نے اپنی موجودہ پالیسیوں میں تبدیلی نہ کی تو امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

باقر قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...