امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار ہے۔
رائٹرز اور اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق صرف 32 فیصد امریکی شہری ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، 6 سے 9 نومبر کے دوران کیے گئے سروے میں مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کو ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
سروے کے مطابق صرف 21 فیصد امریکی شہریوں نے مہنگائی سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ کی کارکردگی کی حمایت کی جبکہ امیگریشن پالیسی پر ان کی مقبولیت 38 فیصد اور معاشی معاملات سے نمٹنے پر صرف 25 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے امریکی عوام کے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments