عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی اور اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار
نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی اور اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے۔
برطانوی خام تیل 92 ڈالر، متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل 95 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
توانائی کے ماہرین کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کی بلند ترین سطحوں کے بعد قیمتوں میں آنے والی اس نمایاں کمی کی بنیادی وجوہات مشرق وسطی میں سیاسی کشیدگی میں کمی کی امیدیں ہیں۔
آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل کی تیز رفتار بحالی اور انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی جانب سے رواں سہ ماہی میں عالمی رسد طلب سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی ہیں جس کے باعث سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوئے ہیں اور منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments